میرے ساتھ زبان کی بنیاد پر زیادتی کی گئی، ڈاکٹر عبدالقدیر

عمیر علی انجم  ہفتہ 9 نومبر 2013
ملک کی حالت 5 ماہ میں نہ بدل دیتا تو عوام کو مجھ سے سوال کرنے کا حق بنتا تھا، ڈاکٹر عبدالقدیر کی ایکسپریس سے گفتگو۔  فوٹو : اے ایف پی/فائل

ملک کی حالت 5 ماہ میں نہ بدل دیتا تو عوام کو مجھ سے سوال کرنے کا حق بنتا تھا، ڈاکٹر عبدالقدیر کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

کراچی: پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ میرے ساتھ زبان کی بنیاد پر زیادتی کی گئی ہے۔

اگر سیاسی جماعتیں مجھے بھی موقع فراہم کرتیں تو پاکستان کی حالات اتنے برے نہ ہوتے، میں اس ملک کی حالت اگر 5 ماہ میں نہ بدل دیتا توعوام کو مجھ سے سوال کرنے کاحق بنتا تھا، یہاں توحالت یہ ہے کہ ووٹ مانگنے تک تو سیاست دان عوام کے درمیان رہتے  ہیں اس کے بعد ان سیاست دانوں سے ملنا خواب بن جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک جس دوراہے سے گزر رہا ہے اسے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، پاکستان کی جو حالت موجودہ حکومت نے چند ماہ میں کی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، اگر موجودہ حکمراں مزید کچھ عرصہ اسی پالیسی پر چلتے ہوئے حکومت کرتے رہے تو ہماری قوم کا مستقبل خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔