- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
میرے ساتھ زبان کی بنیاد پر زیادتی کی گئی، ڈاکٹر عبدالقدیر
کراچی: پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ میرے ساتھ زبان کی بنیاد پر زیادتی کی گئی ہے۔
اگر سیاسی جماعتیں مجھے بھی موقع فراہم کرتیں تو پاکستان کی حالات اتنے برے نہ ہوتے، میں اس ملک کی حالت اگر 5 ماہ میں نہ بدل دیتا توعوام کو مجھ سے سوال کرنے کاحق بنتا تھا، یہاں توحالت یہ ہے کہ ووٹ مانگنے تک تو سیاست دان عوام کے درمیان رہتے ہیں اس کے بعد ان سیاست دانوں سے ملنا خواب بن جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک جس دوراہے سے گزر رہا ہے اسے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، پاکستان کی جو حالت موجودہ حکومت نے چند ماہ میں کی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، اگر موجودہ حکمراں مزید کچھ عرصہ اسی پالیسی پر چلتے ہوئے حکومت کرتے رہے تو ہماری قوم کا مستقبل خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔