ایران سے گیس خریدنے پرعالمی پابندیوں کاخدشہ ہے، شاہد خاقان

آئی این پی  ہفتہ 9 نومبر 2013
پاکستان اور ایران پر معاہدے کی ذمہ داریاں ہیں،وفاقی وزیرپیٹرولیم ۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور ایران پر معاہدے کی ذمہ داریاں ہیں،وفاقی وزیرپیٹرولیم ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے بین الاقوامی پابندیوں کی دھمکیوں سے منصوبے کے لیے  مشکلات پیدا کردی ہیں۔

پاکستان اور ایران پر معاہدے کی ذمہ داریاں ہیں‘ ایران سے گیس خریدنے کی صورت میں امریکہ‘ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے پابندیاں عائد کئے جانیکا خدشہ ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کیساتھ ساڑھے سات ارب ڈالر کے گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہے تاہم پابندیوں کی بین الاقوامی دھمکیوں نے ٹاسک کو مشکل بنادیا ہے۔یہ ایسی رکاوٹیں ہیں جو ہمیں گیس پائپ لائن کی تعمیر سے روک رہی ہیں۔  وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ہم یقیناً پرامید ہیں کہ جونہی یہ مسائل حل کرلیے جائیں تو فوری طور پر گیس پائپ لائن کی تعمیر شروع کردی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔