گوجرانوالہ؛ امام بارگاہوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 نومبر 2013
حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے تھے اور فائرنگ کر کے فرار ہونے میں  کامیاب ہوگئے، سی سی پی او گجرانوالہ۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے تھے اور فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سی سی پی او گجرانوالہ۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

گوجرانوالہ: باغبان پورہ میں واقع دو مختلف امام بارگاہوں میں فائرنگ سے موذن سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق مومن پورہ کے علاقے میں  واقع قصرِ ابوطالب نامی امام بارگاہ میں  پیش امام محمد یوسف فجر کی اذان دینے کے بعد موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں  گھس کر ان پر فائرنگ کی جس سے وہ اور مسجد میں  موجود ایک اور شخص موقع پر ہی  جاں  بحق ہوگیا۔اس واقعے کے کچھ دیر بعد جائے حادثہ سے کچھ دور واقع شاہ رخ کالونی میں  ایک اور امام بارگاہ قصرِ زینبیہ میں  بھی نامعلوم افراد  نے گھس کر فائرنگ کی جس سے سید جاوید نامی شخص  جاں  بحق  ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لواحقییقن کے علاوہ  اہلِ محلہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، اس موقع پر مشتعل افراد نے مقتولین کی لاشیں اٹھا کر عالم چوک بائی پاس پر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی، جبکہ بعض مشتعل افراد نے دکانیں بند کرانے کی بھی کوشش کی۔

گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسر سعد اختر بھروانہ نے کہا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے تھے اور فائرنگ کر کے فرار ہونے میں  کامیاب ہوگئے، قاتلوں نے حملے کے لئے سائنلسر لگے پستول سے کی گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کو فائرنگ کی آواز نہیں آسکیں۔  ٹارگٹ کلنگ کے دونوں واقعات شہر اور ضلع میں مذہبی منافرت پیدا کرنے کے لئے کئے گئے ہیں اور دونوں  حملوں  میں  ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا امکان رد نہیں  کیا جا سکتا۔  ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی مناسبت سے ضلع بھر میں  سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں  لیکن حملے کے وقت بدقسمتی سے دونوں امما بارگاہوں میں کوئی محافظ موجود نہیں  تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔