نیو کراچی میں رکشا اور ہائی روف میں تصادم؛ 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 10 جنوری 2020
جاں بحق افراد میں دو مرد، خاتون اور 3 بچے شامل ہیں (فوٹو : ایکسپریس)

جاں بحق افراد میں دو مرد، خاتون اور 3 بچے شامل ہیں (فوٹو : ایکسپریس)

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں رکشا اور ہائی روف کے درمیان تصام کے باعث 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں رکشا اور ہائی روف میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، خوفناک تصادم کے باعث رکشا میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کی عمریں 12 سال سے کم ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد بھی شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے ایک ہی خاندان کو پیش آیا، دو سگے بھائی فیملی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ضیا کالونی رواں دواں تھے کہ اس دوران تصادم ہوا اور ہائی روف میں آگے لگنے کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

ابتدائی طور پر یہ کہا جارہا تھاکہ تصادم کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے سے آگی لگی تاہم گاڑی کا معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ سی این سلنڈر اپنی جگہ صحیح سلامت موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔