- روز ویلٹ ہوٹل بند نہیں کیا اسے چلانے کیلیے 150 ملین ڈالر قرض لے چکے، غلام سرور
- بھارت میں کسان احتجاج ملک گیر بغاوت میں بدل سکتا ہے، امریکی نیوزایجنسی
- جوبائیڈن سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سبق حاصل کریں، چین
- کراچی میں سردی برقرار، پارہ بدستور 8.5 ڈگری ریکارڈ
- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
’’انشا جی اٹھواب کوچ کرو‘‘ شاعر و مزاح نگار ابن انشاء کی 43 ویں برسی
کراچی: شاعری، مزاح نگاری سمیت اردو کی دوسری جداگانہ تحریروں سے شہرت پانے والے ابن انشاء کوہم سے بچھڑے 43 برس بیت گئے۔
ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد خان تھا، وہ 15 جون 1927ء کو ہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا، ان کی شاعری میں ’اس بستی کے ایک کوچے میں، چاند نگر، دل وحشی، بلو کا بستہ، کلام شامل ہیں۔
انہوں نے یونیسکو کے سفیرکی حیثیت سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے دورے بھی کیے، آوارہ گرد کی ڈائری، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہو تو چین کو چلیے، دنیا گول ہے اور نگری نگری پھرا مسافر‘ جیسے سفرنامے مزاحیہ انداز تحریر کیے۔ ابن انشاء نے چینی نظموں کے اردو میں تراجم کیے، مختلف اخبارات میں کالم لکھے، پاکستان ریڈیو اور ثقافتی اداروں سے بھی وابستہ رہے۔
ابن انشا کی کئی غزلوں کو مختلف گلوکاروں نے گایا مگران کی ایک غزل ’’انشا جی اٹھو اب کوچ کرو‘‘ کو عالمگیر شہرت حاصل ہوئی جسے لیجنڈ گلوکار امانت علی خان نے اپنی سر بھری آواز سے چار چاند لگا دیے۔
ابن انشا کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر ابن انشاء کی تحریریں انفرادیت کی حامل ہیں، ان کا 11 جنوری 1978ء کو لندن میں انتقال ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔