ایران نے کروز میزائل تباہ کرنے والے صیاد 2 اینٹی میزائل سسٹم کی تیاری شروع کردی

اے ایف پی  ہفتہ 9 نومبر 2013
کسی بھی قسم کے فضائی حملے کا دفاع کرنے کے لیے صیاد 2 کی تیاری اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھی تھی، ایرانی وزیردفاع۔ فوٹو: سپاہ نیوز ڈاٹ کام

کسی بھی قسم کے فضائی حملے کا دفاع کرنے کے لیے صیاد 2 کی تیاری اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھی تھی، ایرانی وزیردفاع۔ فوٹو: سپاہ نیوز ڈاٹ کام

تہران: ایران نے اپنی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے صیاد 2 نامی نئے اینٹی میزائل سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صیاد 2 اینٹی میزائل سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیردفاع حسین دحقان نے کہا کہ ایران نے کسی بھی قسم کے فضائی حملے کا دفاع کرنے کے لیے صیاد 2 کی تیاری اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھی تھی۔ ایرانی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ صیاد 2 سالڈ فیول میزائل سسٹم کروزمیزائل، بمبار طیاروں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم انہوں نے صیاد 2 کی رینج کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ ایران نے ستمبر میں 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کو بھی فوجی پریڈ میں دنیا کے سامنے پیش کیا، میزائل باآسانی ایران کے روایتی حریف اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔