رمیز راجہ بھارتی کرکٹ کے گن گانے لگے

اسپورٹس رپورٹر  پير 13 جنوری 2020
جب تک جذبے سے کام کرنے والے لوگوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں حالات میں تبدیلی نہیں آسکتی، رمیز راجہ ۔ فوٹو : فائل

جب تک جذبے سے کام کرنے والے لوگوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں حالات میں تبدیلی نہیں آسکتی، رمیز راجہ ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر رمیز راجہ بھارتی کرکٹ کے گن گانے لگے۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ عہدیداروں کی سوچ قومی اور ایماندارانہ ہے، بھارت نے اپنے کرکٹ سسٹم میں تبدیلی کیلیے سنجیدگی اور ایمانداری سے کام کیا، ہمارے ہاں سابق کرکٹرز کو انتظامی امور میں یہ کہہ کر کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا کہ وہ رکاوٹیں پیدا کریں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان جیسے فاسٹ بولرز بھارت کا خواب تھے، پوری قوم نے اس کی تعبیر پانے کیلیے بھرپور جذبہ دکھایا، آج پیسرزبھارتی فتوحات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک جذبے سے کام کرنے والے لوگوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں حالات میں تبدیلی نہیں آسکتی، ایک سیریز بہترین تو دوسرے بدترین ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔