- تاجر برادری نے نئے حکومتی ٹیکس کو مسترد کردیا
- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، مریم اورنگزیب
- شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جارہے ہیں، چوہدری شجاعت
- چیتے کو اذیت دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے فوری چھٹی نہ دینے کا فیصلہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
- پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
- پی سی بے کا اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کیلیے اجازت دینے سے انکار
- اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ عمران خان
- گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کا ملزم گرفتاراور اہلیہ فرار
- کراچی: سیلابی ریلے میں بہنے والے دو بچوں کی لاشیں مل گئیں،5افراد تاحال لاپتہ
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے جانے والا نوجوان موت سے بچ گیا
کرکٹرزسے مایوس قوم کو ہاکی ٹیم کا تحفہ؛ پاکستان مسلسل دوسری بار ایشین ہاکی چیمپین بن گیا

پاکستان کی جانب سے رضوان سینئر، حماد بٹ اور حسیم خان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ فوٹو؛ فائل
کاکا میگارا: پاکستان نے ایشیئن ہاکی چیمیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
جاپان کے شہر کاکا میگارا میں کھیلا گیا فائنل میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ کھیل کے دوران پہلے ہاف میں قومی ٹیم جارحانہ کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکتی اور پہلے ہاف کے اختتام تک جاپان کا 1-0 سے پلڑا بھاری رہا تاہم دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل میں زبردست واپسی کی اور جاپان کے گول پوسٹ پر پے در پے حملےکئے اور میچ ایک کے مقابلے میں 3 گول سے اپنے نام کرکے مسلسل دوسری بار ایشیئن ہاکی چیمپئن بن گیا۔ پاکستان کی جانب سے رضوان سینئر، حماد بٹ اور حسیم خان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
ایشیئن ہاکی چیمیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، عمان، چین، ملائشیا اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان نے پہلے میچ میں عمان کو، دوسرے میں چین کو تیسرے میچ میں ملائیشا کو جبکہ چوتھے میں بھارت کو ہرایا تھا۔
واضح رہے کہ اب تک 3 ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلی جاچکی ہیں جس میں دو پاکستان جب کہ ایک بھارت نے جیتی۔ پہلی ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان، دوسری ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت کو جب کہ تیسرے ٹورنامنٹ میں آج پاکستان نے جاپان کو شکست دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔