- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
اچھوتے اور عجیب ذائقوں کی سافٹ ڈرنکس بنانے والی انوکھی کمپنی
ٹوکیو: جاپان کے علاقے شیزؤوکا پریفیکچر میں واقع کیمورا بیوریج کمپنی کو عالمی سطح پر بہت کم لوگ جانتے ہیں مگر یہ کمپنی پورے جاپان میں اپنی تیار کردہ سافٹ ڈرنکس کے انوکھے اور اچھوتے ذائقوں کی وجہ سے مشہور ہے، ایسے ذائقے کہ جن کا تصور کوئی دوسری سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنی شاید ہی کرسکے۔
کیمورا بیوریج کی تیار کردہ ’’اچاری سافٹ ڈرنک‘‘ (اچار جیسے ذائقے والی سافٹ ڈرنک) پہلے ہی خاصی مشہور ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی کے انڈوں اور آلو کے چپس جیسے ذائقے والی سافٹ ڈرنکس بھی یہی کمپنی بناتی ہے۔
عجیب و غریب ذائقوں کی فہرست یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ یہ کمپنی کری کولا، خربوزے اور ڈبل روٹی کی ملی جلی خوشبو والی کولا (میلن بریڈ کولا)، یہاں تک کہ ’’اِیل کولا‘‘ جیسے ذائقوں میں سافٹ ڈرنکس پچھلے کئی سال سے بنا رہی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ اتنے عجیب و غریب ذائقوں کے باوجود، اس کمپنی کی سافٹ ڈرنکس کو بدذائقہ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ یہاں ریسرچ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ماہرین نے ایسے ہر ایک منفرد ذائقے کو بہت تحقیق کے بعد حتمی شکل دی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کیمورا بیوریج کمپنی اس وقت 100 سے زائد مختلف ذائقوں میں سافٹ ڈرنکس فروخت کررہی ہے جبکہ اس سال بھی کمپنی کا ارادہ مزید نئے اور منفرد ذائقوں میں سافٹ ڈرنکس متعارف کروانے کا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔