نواز شریف سے 48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹس طلب

ویب ڈیسک  منگل 14 جنوری 2020
وزیرصحت پنجاب بھی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس مانگ چکی ہیں فوٹو: فائل

وزیرصحت پنجاب بھی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس مانگ چکی ہیں فوٹو: فائل

 لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے 48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو ان کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ ان رپورٹ کا جائزہ لے گا جس کے بعد ان کے لندن میں قیام میں توسیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو 23دسمبرکو ضمانت قیام میں توسیع کی درخواست دی تھی، جس پر ان کے وکیل خواجہ حارث کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نے اپنے جواب میں نے میڈیکل رپورٹس کے حصول کے لئے نواز شریف کے ذاتی معالج کو خط لکھنے کا کہا۔ پنجاب حکومت نے ڈاکٹر عدنان اور عطا تارڑ کو بھی خط لکھ دیا ہے، اس کے علاوہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ڈاکٹر عدنان سے رابطہ کرکے تازہ ترین میڈیکل رپورٹس مانگ چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔