- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
پیرپگارا کا بھی وفاقی حکومت سے تحفظات کا اظہار
کراچی: پیرپگارا صدرالدین شاہ نے بھی وعدے پورے نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے تحفظات کا اظہار کردیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ف) پیرپگارا صدرالدین شاہ سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق پیرپگارا نے گورنر سندھ کے سامنے جی ڈی اے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار نے جووعدے کیے وہ پورے نہیں کیے گئے، صوبائی حکومت تو پیپلزپارٹی کی ہے پر وفاق میں تو آپ کی حکومت ہے، بجلی اور گیس کے محکمے تو وفاقی ہیں وہ کیوں نہیں سنتے۔
پیرپگارا نے کہا کہ جہانگیرترین کے ساتھ بھی آپ آئے تھے لیکن وعدے پورے نہیں کیے گئے، آپ کراچی کو بھی دیں لیکن ہمیں بھی ترقیاتی کام چاہئیں، صرف ایم کیوایم ہی نہیں ہم بھی اتحادی ہیں، ہم نے وزارت کی شکایت نہیں کی حالانکہ ہمیں غیر اہم وزارت دی گئی۔
پیرپگارا کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات کا سامنا ہے، سندھ میں کرپشن اور اقرباپروری عروج پر ہے احتساب کہاں گیا، سندھ میں پیپلزپارٹی کے کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب چاہتے ہیں، ہم سندھ حکومت سے تو مایوس تھے ہی اب آپ سے بھی مایوس ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے پیرپگارا سے کہا کہ ملک کے معاشی حالات خراب تھے اب کچھ بہتر ہوئے ہیں لہذا وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ساتھ دینے اور صبر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں جب کہ جلد جہانگیرترین اور وزیراعظم آپ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔
پیر پگارا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ کسی کو راضی کرنے نہیں آیا تھا یہاں کوئی روٹھا ہی نہیں تھا، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہیں، ملاقات میں وفاق کے اداروں سے وابستہ مسائل پر گفتگو کی گئی، سندھ کے ساتھ گیس کے مسئلے پر زیادتی نہیں ہونے دوں گا، ہم سب ایک پیج پر ہیں جہاں کھڑے تھے آج بھی وہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔