ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

ویب ڈیسک  منگل 14 جنوری 2020

عالمی مارکیٹ میں سونا10ڈالرگھٹ کر1543ڈالرفی اونس ہوگیا۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں سونا10ڈالرگھٹ کر1543ڈالرفی اونس ہوگیا۔ فوٹو:فائل

کراچی:  

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں10  ڈالر کی کمی ہوئی اورعالمی بازار میں سونا 1543 ڈالر فی اونس ہوگیا، قیمت میں کمی کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں  میں بھی دیکھنے میں آیا اور منگل کے روز بھی مقامی صرافہ مارکیٹوں  میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر89 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 76 ہزار 475 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1070 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 917 روپے 35 پیسے پر مستحکم ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔