خواجہ سراؤں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت دے دی گئی

ویب ڈیسک  منگل 14 جنوری 2020
خواجہ سرا کسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں۔ فوٹو:فائل

خواجہ سرا کسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ایس ای سی پی نے خواجہ سراؤں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی اینڈ ایکسینچ کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے خواجہ سراؤں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت دے دی، جس کے بعد اب خواجہ سرا اپنی شناخت رکھتے ہوئے کمپنی رجسٹرڈ کروا سکیں گے اور ساتھ ہی کسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں۔

ایس ای سی پی نے ای سروسز میں خواجہ سراؤں کے لیے ایک علیحدہ درجہ بھی متعارف کروایا ہے، کمپنی کی رجسٹریشن کرواتے وقت اپنی شناخت بطور خواجہ سرا منتخب کر سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔