مہوش حیات کا آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک  منگل 14 جنوری 2020
مغربی فلم انڈسٹری میں اب بھی باقی دنیا کو شامل کرنے کی ضرورت ہے، اداکارہ (فوٹو: فائل)

مغربی فلم انڈسٹری میں اب بھی باقی دنیا کو شامل کرنے کی ضرورت ہے، اداکارہ (فوٹو: فائل)

 کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈ 2020ء کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مہوش حیات نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں سے  ظاہر ہوا ہے کہ مغربی فلم انڈسٹری میں اب بھی باقی دنیا کی شمولیت کی ضرورت ہے جو ایک سنگین مسئلہ بھی ہے۔

مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ اس مسٔلے کو حل کرنے میں وقت لگے گا، اگر کوئی اس مسٔلے کو نہیں دیکھتا تو ہمیں قدم بڑھانا ہوگا اور دنیا کے سامنے خود اپنی کہانیاں اور فلمیں پیش کرنا ہوں گی۔

یہ پڑھیں: 92 ویں آسکر کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم ’جوکر‘ 11 کیٹگریز میں نامزد

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کا میلہ 9 فروری کو ہالی ووڈ میں سجنے جا رہا ہے ایک روز قبل ہی مختلف کیٹگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔