ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ پر 2 برس بعد فاتحانہ واپسی، بیٹا ساتھ رہا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 14 جنوری 2020
یہ میری زندگی کا بہت ہی خاص دن ہے والدین اور بیٹا پہلے میچ کے دوران میرے ساتھ رہے، ثانیہ مرزا . فوٹو : سوشل میڈیا

یہ میری زندگی کا بہت ہی خاص دن ہے والدین اور بیٹا پہلے میچ کے دوران میرے ساتھ رہے، ثانیہ مرزا . فوٹو : سوشل میڈیا

ہوبارٹ: بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ پر 2 برس بعد فاتحانہ واپسی ہوئی ہے۔

ثانیہ مرزا نے ہوبارٹ انٹرنیشنل ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں یوکرینی پارٹنر نادیہ کچنوک کے ہمراہ جورجیا اور جاپان کی جوڑی اوکسانا اور میو کاٹو کو ایک گھنٹہ اور 41 منٹ میں مات دی۔ ثانیہ پہلے انجری اور پھر بچے کی پیدائش کے باعث کھیل سے دور رہیں۔

کامیاب واپسی کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا بہت ہی خاص دن ہے، والدین اور بیٹا پہلے میچ کے دوران میرے ساتھ رہے، ہم پہلا راؤنڈ جیت چکے، جتنی محبت میں نے سمیٹی اس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔