کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 16 ملزمان گرفتار، سندھ رینجرز

ویب ڈیسک  بدھ 15 جنوری 2020
گرفتارتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، ترجمان سندھ رینجرز: فوٹو: فائل

گرفتارتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، ترجمان سندھ رینجرز: فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز کی جانب سے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق رینجرزنے سچل، سپرمارکیٹ، عوامی کالونی، الفلاح، کھوکھراپار، صدر، سول لائن اوربریگیڈ سے 16 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

گرفتارملزمان میں عبدالعزیز، شاکر خان عرف ادریس، سہیل بکیک، اطہرالہٰی عرف عذیر،علی رضا، اُسامہ علی عرف شان، عین الدین، ثاقب رمضان، عبدالطیف، حسن علی،شہزاد، شیرمحمد عرف شیرو، عابد اورمحمد شہبازعرف گنجو شامل ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان ڈکیتی، منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتارتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔