مری میں شدید برفباری میں وین پھسل کر نالے میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 15 جنوری 2020
دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں آپریشن کررہی ہیں، ریسکیو - فوٹو: ٹوئٹر

دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں آپریشن کررہی ہیں، ریسکیو - فوٹو: ٹوئٹر

راولپنڈی: مری میں شدید برفباری کے باعث پک اپ وین نالے میں گرگئی جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق مری دیول کے مقام پر پک اپ وین برساتی نالے میں گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں پانی سے نکال لی ہیں اور دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں آپریشن کررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔