امریکا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے نے فیول اسکولوں پر گرادیا

ویب ڈیسک  بدھ 15 جنوری 2020
طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کیلیے درکار وزن کیلیے طیارے سے فیول کا اخراج کر دیا، فوٹو : ٹویٹر

طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کیلیے درکار وزن کیلیے طیارے سے فیول کا اخراج کر دیا، فوٹو : ٹویٹر

لاس اینجلس: امریکا میں ایک مسافر بردار طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے دوران طیارے نے اضافی بوجھ اتارنے کے لیے کھلے میدان کے بجائے اسکولوں پر بڑی مقدار میں فیول گرا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے مسافر بردار طیارے نے فیول کی بڑی مقدار ایئرپورٹ کے قریب قائم اسکولوں پر گرا دی جس کے نتیجے میں 60 سے زائد بچے زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈیلٹا ایئرلائن کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کے دوران بوجھ کم کرنے کے لیے فیول گرانے کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طیارے کا وزن کم کرنے کے لیے میدانی علاقے کے بجائے اسکولوں پر فیول گرادیا جس سے 6 ایلیمینٹری اسکول  متاثر ہوئے۔ بچوں کی جلد میں سوزش اور کھجلی شروع ہوگئی جب کہ کچھ بچوں کو انفیکشن بھی ہوگیا۔

لاس اینجلس کے میئر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکول ایلیمینٹری لیول کے تھے جہاں نہایت چھوٹے بچے پڑھتے ہیں یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ سول ایوی ایشن نے ایئرلائن کیخلاف کارروائی کا عندیہ ہے۔ ایئرلائن کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔