نواز شریف کی رپورٹس میں لندن میں علاج کا کوئی ذکر نہیں، یاسمین راشد

ویب ڈیسک  بدھ 15 جنوری 2020
نواز شریف ایک قیدی تھے ان کو علاج و معالجہ کے سلسلے میں باہر بھیجا گیا، صوبائی وزیر صحت۔ فوٹو : فائل

نواز شریف ایک قیدی تھے ان کو علاج و معالجہ کے سلسلے میں باہر بھیجا گیا، صوبائی وزیر صحت۔ فوٹو : فائل

ملتان: صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی رپورٹس میں ان کے علاج کا کچھ پتہ نہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف ایک قیدی تھے ان کو علاج و معالجہ کے سلسلے میں باہر بھیجا گیا، میں نے ڈاکٹر عدنان کو فون کیا اور کہا کہ آپ مجھے کیوں رپورٹس نہیں بجھوا رہے جس پر ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ رپورٹس بھوا دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف پاکستان سے باہر گئے تو ان کو اجازت دی گئی، نواز شریف کو کچھ ہفتے دیے گئے تاکہ وہ علاج کرالیں، 25 دسمبر کو خواجہ حارث نے رپورٹس جمع کرائیں جب کہ 3 جنوری کو جب ہم نے رپورٹس دیکھی تو ایسا کچھ نہیں تھا کہ وہاں کیا علاج ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔