- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
شہباز شریف کے فرنٹ مین نثار احمد کیخلاف تحقیقات میں بڑی پیش رفت
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے فیملی فرنٹ مین نثار احمد کیخلاف تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے فیملی فرنٹ مین نثار احمد کو ایک سال کے دوران بیرون ملک سے 11 کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار 114 روپے منتقل ہوئے، ایکسپریس نیوز نے نثار احمد کو بیرون ملک سے موصول ہونے والی ڈالرز اور ٹی ٹیز پر مشتمل ٹرانزیکشن رپورٹ حاصل کرلی ہیں، نثار احمد کو تمام رقوم 2016 میں 2 بینک اکاونٹس میں منتقل ہوئیں۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ نثار احمد کو منتقل ہونے والی رقوم سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزداے سلمان شہباز کو منتقل ہوئیں، نثار احمد کو صرف ایک ماہ میں 7 لاکھ 69 ہزار 511 امریکی ڈالر منتقل ہوئے، 30 ستبمر اور 13 اکتوبر کو 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد رقم منتقل ہوئیں۔
دستاویزات کے مطابق نثار احمد کو 2016 میں ٹی ٹیز کے زریعے 3 کروڑ 12 لاکھ سے زائد کو رقوم منتقل ہوئیں، دوران تفتیش نثار احمد نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ان رقوم سے متعلق مطمئن نہیں کرسکے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار احمد شریف فیملی کی بے نامی گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے مالی معاملات دیکھتا تھا، گڈ نیچر اور یونی ٹاس کو کالے دھن کو چھپانے کے لیے بنایا گیا تھا، گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے فنانشل رپورٹس بھی نیب کو فراہم نہیں کی گئیں، بے نامی کمپنیوں میں کتنی انوسٹمنٹ ہوئی، کہاں سے آئی، کیا کمایا کچھ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔