کھانے کے متعلق احمقانہ سوال پر جرمانہ عائد کرنے والا ریسٹورنٹ

ویب ڈیسک  جمعـء 17 جنوری 2020
امریکی ریستوران میں احمقانہ سوال پر 38 سینٹ کا معمولی جرمانہ ہوسکتا ہے (فوٹو: فائل)

امریکی ریستوران میں احمقانہ سوال پر 38 سینٹ کا معمولی جرمانہ ہوسکتا ہے (فوٹو: فائل)

کولاراڈو: ریستورانوں میں گاہک اکثر مینو اور کھانے کے متعلق بہت سے احمقانہ سوالات کرتے رہتے ہیں بالخصوص امریکا میں ایسے سوالات زیادہ کیے جاتے ہیں۔ اب ایک امریکی ریستوران نے ایسی ہی حرکت پر معمولی جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈینور میں واقعہ ’ٹام ریستوران‘ کی انتظامیہ کے مطابق بعض سوالات تو اتنے احمقانہ ہوتے ہیں کہ ان پر غصہ آجاتا ہے اور اسی بنا پر ایک سوال پر انتظامیہ نے 38 سینٹ یا پاکستانی 45 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمانے کو باقاعدہ بل میں شامل بھی کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ریڈ اِٹ ویب سائٹ نے ریستوران کا ایک بل دکھایا ہے جو سوشل میڈیا پر دور تک شیئر ہوا ہے تاہم ریستوران کے جنرل مینیجر ہنٹر لینڈرے نے کہا ہے کہ ہم اس بوجھل دنیا میں ہلکا پھلکا مزاح شامل کرنا چاہتے ہیں۔ جب گاہک ہم سے سوال کرتے ہیں اور جب انہیں بل پیش کیا جاتا ہے تو وہ خود اپنے سوال پر ہنستے ہیں۔

ہنٹر کے مطابق خود گاہکوں کو یہ تدبیر اچھی لگی ہے اور بعض تو قریب آکر پوچھتے ہیں کہ مثلاً کونسا سوال احمقانہ ہوسکتا ہے اور کونسا ٹھیک رہے گا؟  تو اس پر ریستوران انتظامیہ نے کہا کہ ایک گاہک نے برف کا آرڈر دیتے ہوئے کہا کہ اس میں پانی ہوگا یا نہیں!

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔