راولپنڈی؛ چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار، ویڈیوز برآمد

 جمعرات 16 جنوری 2020
ملزم بچوں سے زیادتی کے بعد انہیں بلیک میل کرکے مزید بچوں کو ہراساں کرتا تھا اور ویڈیوز بیرون ملک بھیجتا تھا (فوٹو: ایکسپریس)

ملزم بچوں سے زیادتی کے بعد انہیں بلیک میل کرکے مزید بچوں کو ہراساں کرتا تھا اور ویڈیوز بیرون ملک بھیجتا تھا (فوٹو: ایکسپریس)

 لاہور: ایف آئی اے نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا بقیہ کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی کو اطلاع ملی کہ ایک منظم گروہ بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کر کے زیادتی کرتا ہے اور متاثرہ بچوں کے ذریعے مزید بچوں کو ہراساں کر کے انہیں بھی اس دھندے میں ملوث کرتا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کی سربراہی میں ایک ریڈنگ ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز قائد اعظم کالونی، دھمیال کیمپ میں ریڈ کرکے ایک ملزم قیصر شہزاد ساکن قائداعظم کالونی دھمیال کیمپ راولپنڈ ی سے اس کا موبائل قبضہ میں کرلیا۔

ملزم کے اسمارٹ فون میں بچوں کی متعدد نازیبا تصاویر اور ویڈیوز موجود تھیں جس کے ذریعے وہ بچوں کو بلیک میل کر تا تھا اور یہ ویڈیوز اور تصاویر بیرون ملک بھی شئیر کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کی دفعہ 22 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ملزم قیصر شہزاد ولد اور نگزیب کو گرفتار کرلیا اور آج اس کو عدالت میں پیش کر کے 4 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

 

ایف آئی اے نے اس گروہ میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف گھیر ا تنگ کرنا شروع کردیا اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔