اسلام آباد میں افغان طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی کا بیٹا ناصرالدین حقانی قتل

ویب ڈیسک  پير 11 نومبر 2013
ناصر الدین حقانی سے پہلے ان کے 3 بھائی امریکی حملوں میں مارے جاچکے ہیں ۔ فوٹو: فائل

ناصر الدین حقانی سے پہلے ان کے 3 بھائی امریکی حملوں میں مارے جاچکے ہیں ۔ فوٹو: فائل

پشاور: افغانستان میں ایساف فورسز سے برسرپیکار حقانی گروپ کے سربراہ جلال الدین حقانی کے بیٹے ناصر الدین حقانی اسلام آباد میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ناصر الدین حقانی ایک نان بائی کی دکان پر اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو کچھ ہی دیر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ناصر الدین ہلاک جبکہ نانبائی شدید زخمی ہوگیا، ملزمان اس وقت تک وہاں موجود رہے جب تک انہیں ناصر الدین کی ہلاکت کا یقین نہیں ہوگیا جس کے بعد وہ اس کی لشا کو ان ہی کی گاڑی میں ڈال کر مری روڈ کی جانب نکل گئے ، جس کے بعد ناصر الدین کی لاش کو پراسرار انداز میں شمالی وزیرستان پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ ناصر الدین حقانی اہم طالبان رہنما جلال الدین حقانی کے سب سے بڑے بیٹے تھے اس سے قبل ان کے 3 بھائی امریکی حملوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں, ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ طالبان کے ترجمان کے فرائض انجام دیتے تھے اور ذبیح اللہ مجاہد کے نام سے بیانات جاری کرتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔