- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
اسلام آباد میں افغان طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی کا بیٹا ناصرالدین حقانی قتل
پشاور: افغانستان میں ایساف فورسز سے برسرپیکار حقانی گروپ کے سربراہ جلال الدین حقانی کے بیٹے ناصر الدین حقانی اسلام آباد میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ناصر الدین حقانی ایک نان بائی کی دکان پر اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو کچھ ہی دیر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ناصر الدین ہلاک جبکہ نانبائی شدید زخمی ہوگیا، ملزمان اس وقت تک وہاں موجود رہے جب تک انہیں ناصر الدین کی ہلاکت کا یقین نہیں ہوگیا جس کے بعد وہ اس کی لشا کو ان ہی کی گاڑی میں ڈال کر مری روڈ کی جانب نکل گئے ، جس کے بعد ناصر الدین کی لاش کو پراسرار انداز میں شمالی وزیرستان پہنچا دیا گیا۔
واضح رہے کہ ناصر الدین حقانی اہم طالبان رہنما جلال الدین حقانی کے سب سے بڑے بیٹے تھے اس سے قبل ان کے 3 بھائی امریکی حملوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں, ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ طالبان کے ترجمان کے فرائض انجام دیتے تھے اور ذبیح اللہ مجاہد کے نام سے بیانات جاری کرتے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔