آئی ٹی مصنوعات میں 46 فیصد انڈر انوائسنگ کا انکشاف

حسیب حنیف  جمعـء 17 جنوری 2020
ایڈز کی بڑی وجہ دوبارہ استعمال ہونیوالی سرنج ہے، میڈیکل ڈیوائس میں شامل کریں، دلاورخان

ایڈز کی بڑی وجہ دوبارہ استعمال ہونیوالی سرنج ہے، میڈیکل ڈیوائس میں شامل کریں، دلاورخان

 اسلام آباد:  5 برسوں میں آئی ٹی مصنوعات میں 46 فیصد انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت و ٹیکسٹائل کے اجلاس میں بتایا گیا 11 ملین ڈالر کے برانڈ کی فراہمی میں5 ملین ڈالرانڈر انوائسنگ ہوئی، جو 46 فیصد بنتی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کوئی بھی لیپ ٹاپ ،ڈسک ٹاپ کمپنی جب درآمد کر تی ہے تووہ دبئی جاتی ہے، وہاں انوائسز تبدیل ہو جاتی ہیں،جس سے درآمدکنندگان کو نقصان ہو تاہے۔ممبر کسٹمز جواد آغا نے بتایا آئی ٹی مصنوعات پر ٹیکس 10 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

کسٹمز حکام نے بتایا مخصوص لیپ ٹاپ کی قیمت 2018-19  ء میں 252 ڈالر اور 2019-20ء میں 507 ڈالر ہے،پی سی کی کی قیمت اب 356 ڈالر ہے۔ ڈائریکٹر انٹیلی جنس کسٹمز کراچی عرفان جاوید نے بتایا 17درآمدکنندگان آئی ٹی مس ڈکلیریشن میں ملوث تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔