کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص جھلس کر جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 17 جنوری 2020
لانڈھی اور نیپا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ایم ڈی واٹربورڈ۔ فوٹو : فائل

لانڈھی اور نیپا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ایم ڈی واٹربورڈ۔ فوٹو : فائل

کراچی: چمڑا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چمڑا چورنگی کے قریب فوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جب کہ آگ کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے تاہم آگ کو بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں جب کہ کے پی ٹی اور ڈی ایچ اے سے آگ بجھانے کے لیے مدد بھی طلب کرلی گئی ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق لانڈھی اور نیپا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، فوری طور پرمتعدد ٹینکروں کےذریعے پانی پہنچا یاجارہا ہے جب کہ واٹربورڈ، ضلعی انتظامیہ اور فائربریگیڈ سے رابطےمیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔