- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
’ہم کو مٹاسکے یہ زمانے میں دم نہیں‘
کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے جگر مراد آبادی کی مشہور غزل شیئر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ہم کو مٹاسکے یہ زمانے میں دم نہیں۔
مہوش حیات اداکاری کی دنیا میں تو اپنا خاص مقام رکھتی ہیں لیکن وہ معاشرے کے پسے ہوئے اور ظلم کے شکار افراد کے لیے آواز بلند کرنے میں بھی پیش پیش رہتی ہیں حتیٰ کہ بین الاقوامی فورم پر بھی پاکستان کی ترجمانی اور سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف بات کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتی نظر آتی ہیں۔
مداحوں کو بہت ہی کم معلوم ہوگا کہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ شاعری کا بھی فن رکھتی ہیں اکثر معروف شاعروں کے اشعار بھی شیئر کرتی ہیں۔ انہوں نے اُردو ادب کے ممتاز شاعر اور غزل گوئی میں اپنا مقام رکھنے والے شاعر جگر مراد آبادی کی غزل شیئر کی ہے۔
ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں
ہم سے زمانہ خود ہے، زمانے سے ہم نہیں
بے فائدہ اَلم نہیں، بے کار غم نہیں
توفیق دے خدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں
Humko mitaa sake yeh zamaane mein dumm nahi..
Humse zamaana khud hai, zamaane se hum nahi
Be-fayeda alam nahi, bekaar gham nahi..
Taufeeq de khuda to yeh naimat bhi kamm nahi #JigarMuraadAbadi pic.twitter.com/KFj92qwpu0— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 16, 2020
مہوش حیات نے ٹوئٹر پر شاعری کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر جس کے کیپشن میں جگر مراد آبادی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ یہ اندازہ نہیں ہوسکا کہ مہوش حیات ںے یہ اشعار محض اپنے ذوق کی تسکین کے لیے شیئر کیے ہیں یا انہیں تحریر کرنے کا مقصد کسی شخصیت کو نام لیے بغیر کوئی پیغام دینا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔