’ہم کو مٹاسکے یہ زمانے میں دم نہیں‘

ویب ڈیسک  جمعـء 17 جنوری 2020
مہوش حیات نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں جگر مراد آبادی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ فوٹو: فائل

مہوش حیات نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں جگر مراد آبادی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے جگر مراد آبادی کی مشہور غزل شیئر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ہم کو مٹاسکے یہ زمانے میں دم نہیں۔

مہوش حیات اداکاری کی دنیا میں تو اپنا خاص مقام رکھتی ہیں لیکن وہ معاشرے کے پسے ہوئے اور ظلم کے شکار افراد کے لیے آواز بلند کرنے میں بھی پیش پیش رہتی ہیں حتیٰ کہ بین الاقوامی فورم پر بھی پاکستان کی ترجمانی اور سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف بات کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتی نظر آتی ہیں۔

مداحوں کو بہت ہی کم معلوم ہوگا کہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ شاعری کا بھی فن رکھتی ہیں اکثر معروف شاعروں کے اشعار بھی شیئر کرتی ہیں۔ انہوں نے اُردو ادب کے ممتاز شاعر اور غزل گوئی میں اپنا مقام رکھنے والے شاعر جگر مراد آبادی کی غزل شیئر کی ہے۔

ہم   کو  مٹا  سکے  یہ  زمانے  میں  دم نہیں

ہم سے زمانہ خود ہے، زمانے سے  ہم نہیں

بے   فائدہ   اَلم   نہیں،   بے کار   غم   نہیں

توفیق  دے  خدا  تو  یہ  نعمت بھی  کم نہیں

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر شاعری کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر جس کے کیپشن میں جگر مراد آبادی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ یہ اندازہ نہیں ہوسکا کہ مہوش حیات ںے یہ اشعار محض اپنے ذوق کی تسکین کے لیے شیئر کیے ہیں یا انہیں تحریر کرنے کا مقصد کسی شخصیت کو نام لیے بغیر کوئی پیغام دینا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔