بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کا فیصلہ

محمد یوسف انجم  جمعـء 17 جنوری 2020
سستا ترین ٹکٹ 500 روپے اور مہنگا ترین 4000 روپے کا ہوسکتا ہے۔ فوٹو : فائل

سستا ترین ٹکٹ 500 روپے اور مہنگا ترین 4000 روپے کا ہوسکتا ہے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

24 جنوری سے لاہور میں شروع  ہونے والے بنگلا دیش کے خلاف میچوں کے لیے 500 روپے، ایک ہزار، 2500 اور 4000 نرخ تجویز کیے گئے ہیں، آج منظوری کے بعد اس کو پرنٹ کے لیے بھجوادیا جائے گا جب کہ شائقین کورئیر سروس کی مختلف برانچز کے ساتھ آن لائن بکنگ کرواکر ٹکٹ لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سستاترین ٹکٹ 500 روپے اور مہنگا ترین 5000 روپے رکھاگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔