اورنج لائن ٹرین 23 مارچ کو چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 17 جنوری 2020
اورنج لائن ٹرین اتھارٹی سمیت دیگر محكموں كو بھی مقررہ وقت كے اندر تمام كام مكمل كرنے كی ہدایات ۔ فوٹو : فائل

اورنج لائن ٹرین اتھارٹی سمیت دیگر محكموں كو بھی مقررہ وقت كے اندر تمام كام مكمل كرنے كی ہدایات ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پنجاب حكومت نے 23 مارچ کو اورنج لائن ٹرین عوام کیلئے چلانے کا اعلان کردیا۔

حكومت پنجاب نے 23 مارچ كو اورنج لائن ٹرین كو بقاعدہ طور پر عوام كے لئے كھولنے كی ڈیڈ لائن دے دی ہے جس كے لئے اورنج لائن ٹرین اتھارٹی سمیت دیگر محكموں كو بھی مقررہ وقت كے اندر تمام كام مكمل كرنے كی ہدایات جاری كی گئی ہیں۔

پی این ڈی چیئرمین حامد یعقوب شیخ كی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یقین دہانی كرائی گئی کہ اورنج لائن ٹرین كے تمام جاری كام جلد مكمل كرلیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ طے پایا كہ 23 مارچ كو باقاعدہ اورنج لائن ٹرین عوام كے لئے كھول دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔