شام میں موجود پولیو وائرس پاکستان سے منتقل ہوا، عالمی ادارہ صحت

رائٹرز  منگل 12 نومبر 2013
پولیو وائرس کا پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا کے علاوہ دنیا بھر سے خاتمہ ہو چکا ہے۔ فوٹو: فائل

پولیو وائرس کا پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا کے علاوہ دنیا بھر سے خاتمہ ہو چکا ہے۔ فوٹو: فائل

جینیوا: شام میں پولیو کا شکار ہونے والے 13 کے میڈیکل ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان بچوں میں پایا جانے والے پولیو وائرس پاکستان سے منتقل ہوا اور یہ تیزی سے خلیجی مالک میں پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی خاتون ترجمان سونا باری کا کہنا تھا کہ شام کے شمالی صوبے دیرالزور میں گزشتہ ماہ پولیو کے وائرس سے متاثرہ 22میں سے 13 بچوں میں پائے جانے والے جینیاتی جراثیم کا تعلق پاکستان سے ہے جو اس سے قبل مصر، فلسطین، اسرائیل اور خطے کے دوسرے ممالک میں بھی دیکھے گئے ہیں جب کہ باقی 9 بچوں میں پائے جانے والے وائرس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سونا باری کا کہنا تھا کہ مصر، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں غزا اور مغربی پٹی میں ابھی تک کسی بھی بچے میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے جس کی بنیادی وجہ ان علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا بہت اچھے طریقے سے چلایا جانا ہے۔

واضح رہے کہ پولیو وائرس کا پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا کے علاوہ دنیا بھر سے خاتمہ کیا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔