ون وے کی خلاف ورزی پر 120 ڈرائیور گرفتار11 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 18 جنوری 2020
ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ ویسٹ نے سب سے زیادہ 1552 چالان کر کے 3 لاکھ 16 ہزار 100 روپے جرمانہ عائد کیا۔ فوٹو: فائل

ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ ویسٹ نے سب سے زیادہ 1552 چالان کر کے 3 لاکھ 16 ہزار 100 روپے جرمانہ عائد کیا۔ فوٹو: فائل

کراچی:  ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جمعے سے شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے مجموعی طور پر 4 ہزار 765 چالان کرکے دفعہ 279 کے تحت 120 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جمعے کی سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک شروع کی جانے والی مہم کے دوران ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے ون وے کی خلاف ورزی کے الزام میں 761 چالان کرتے ہوئے ایک لاکھ 54 ہزار 50 روپے کے جرمانے عائد کیے جبکہ 17 ڈرائیوروں کو دفعہ 279 کے تحت گرفتار کر کے مقدمات بھی درج کیے گئے۔

ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ سٹی نے 571 چالان ،ایک لاکھ 46 ہزار 900 روپے کے جرمانے اور سب سے زیادہ 64 ڈرائیوروں کوگرفتار کرکے مقدمات درج کیے،ٹریفک پولیس ضلع وسطی نے 840 چالان ، 2 لاکھ 54 ہزار 450 روپے جرمانہ اور 3 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے ، ٹریفک پولیس شرقی نے 294 چالان ، 70 ہزار روپے جرمانہ اور 14 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔

ٹریفک پولیس غربی نے سب سے زیادہ 1552 چالان کرکے 3 لاکھ 16 ہزار 100 روپے جرمانہ عائد کرکے 6 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے ،ٹریفک پولیس ملیر نے 460 چالان ، ایک لاکھ 32 ہزار 350 روپے جرمانے اور 7 ڈرائیوروں کو ون وے کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے مقدمات درج کیے،ٹریفک پولیس کورنگی نے 287 چالان ، 72 ہزار 800 روپے جرمانہ عائد کرکے 9ڈرائیوروں کو گرفتار اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔