- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی20 بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کینیڈین خاتون سیاح نے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو جاری کردی
کراچی: پاکستان میں ایک عرصے سے موٹر سائیکل پر تنہا سیاحت کرنے والی مہم جو اور کینیڈا کی سیاح، روزی گبریئل نے اپنے فیس بک پیج پر اسلام قبول کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔
جمعے کی صبح ’میری شہادت‘ کے عنوان سے جاری ہونے والی ویڈیو کے ساتھ روزی نے ایک نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ روحانیت کا تعلق خدا اور بندے کے درمیان ہوتا لیکن میں یہ ویڈیو کیوں شیئر کررہی ہوں؟
انہوں نے خود ہی جواب دیا کہ یہ اسلام کے لیے میری شہادت ہے جو ایک سچے حقیقی خدا کی تصدیق کے لیے دی جاتی ہے اور اللہ کے پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی گواہی بھی لازمی ہوتی ہے، اگرچہ اسلام قبول کرنے کا عمل عوام کے سامنے بھی کیا جاسکتا تھا یا پھر سرگوشی کی صورت میں خود اقرار بھی ہوسکتا تھا کیونکہ یہ تو نیت اور دل کا معاملہ ہوتا ہے۔
روزی نے کہا کہ میں یہ سچائی بیان کرنا چاہتی ہوں کہ اسلام امن، سچائی اور توحید کا نام ہے، اسی مذہب کو سب سے زیادہ تنقید کا سامنا ہے اور پوری دنیا میں غیر مسلموں نے اسلام کو نہیں سمجھا، دوسرے مذاہب کی طرح اسلام میں بہت سے فرقے اور گروہ ہیں جو میرے نزدیک خدا کی اصل تعلیمات نہیں ہیں بلکہ انسانی کوتاہیاں ہیں۔
واضح رہے کہ محض ایک سال قبل روزی گیبریل نے پاکستانی کلچر اور خوبصورتی کے بارے میں جاننے کے لیے ایک موٹر سائیکل پر تنہا پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے لاہور، سوات، ملتان اور گوادر سمیت متعدد مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کی خوبصورتی کو پہچانا اور اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچایا۔
وہ پاکستانیوں کے پرخلوص رویے اور مہمان داری سے بہت خوش ہوئیں۔ قبل ازیں وہ دنیا بھر میں اپنا سفر بھی کرچکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔