پرویز مشرف کے سرنڈر کرنے تک پٹیشن وصول نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ

حسنات ملک  ہفتہ 18 جنوری 2020
رجسٹرار آفس نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کردیا

رجسٹرار آفس نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کردیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے سزائے موت کے فیصلے کیخلاف جنرل (ر)پرویزمشرف کی اپیل کی سماعت سے انکار کر دیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کو ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ رولز 1980 کے رول 8 کے آرڈر کے تحت اپیل پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسے واپس لوٹادیا۔ جس کے تحت مجرم کے حکام کے سامنے سرنڈر ہونے تک پٹیشن وصول نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی اور غیر قانونی قرار

پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر معمولی بات نہیں، رجسٹرار آفس کے آرڈر کے خلاف 30 کے اندر ایک اپیل دائر کریں گے، اس سلسلے میں پہلے ہی اپنے دلائل تیار کرلیے ہیں۔

گزشتہ ماہ خصوصی عدالت کے فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی خصوصی عدالت کی تشکیل اور پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔ اس کے باوجود پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔