معذور بچی سے زیادتی کی كوشش كرنے والا دکان دار گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 18 جنوری 2020
بچی اسٹور پر سامان خریدنے گئی تھی فوٹو:رپورٹر

بچی اسٹور پر سامان خریدنے گئی تھی فوٹو:رپورٹر

 راولپنڈی: پولیس نے واہ كینٹ میں  گیارہ سالہ معذور بچی سے زیادتی كی كوشش كرنے والے درندہ صفت انسان كو گرفتار كرلیا۔

پولیس ترجمان كے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے گیارہ سالہ معذور بچی سے زیادتی كی كوشش كرنے والے ملزم رفیق كو گرفتار كرلیا۔ متاثرہ بچی سامان لینے گھر كے قریبی اسٹور پر گئی تھی جہاں دكاندارنے بچی كے ساتھ نازیبا حركات كیں  اور زیادتی كی كوشش كی تھی۔

واہ كینٹ پولیس نے متاثرہ بچی كے والد كی مدعیت میں  ملزم كے خلاف مقدمہ درج كرلیا ہے۔ پولیس كا كہنا تھا كہ بچوں  پر كسی بھی قسم كا تشدد یا استحصال نا قابل برداشت ہے، ایسے افراد كو منطقی انجام تک پہنچائیں  گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔