آٹے کا بحران حکومت کی بدترین نالائقی ہے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جنوری 2020
سولہ ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہوجاتی تو آج کروڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے، ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن)

سولہ ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہوجاتی تو آج کروڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے، ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن)

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران حکومت کی بدترین نالائقی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ملک میں آٹے کے بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے کی ہونے کے بعد آٹے کا بحران حکومت کی بدترین نالائقی ہے، عمران خان صاحب آپ نے مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا، نئے پاکستان میں آٹا ختم اور تندور بند ہوگیا اور عوام اب لنگر سے روٹی کھائیں؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی ہوگئی یہ افسوسناک اور شرمناک ہے، سولہ ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہوجاتی تو آج کروڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔