قومی کرکٹر بلال آصف نے  گائیکی کے میدان میں بھی انٹری دے دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جنوری 2020
گانے کو جلد ڈیجیٹل میڈیا کے فورم سے ریلیز کیا جائے گا، بلال آصف۔ فوٹو:سوشل میڈیا

گانے کو جلد ڈیجیٹل میڈیا کے فورم سے ریلیز کیا جائے گا، بلال آصف۔ فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور: قومی کرکٹر بلال آصف کے گانے کو جلد ڈیجیٹل میڈیا کے فورم سے ریلیز کیا جائے گا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق 5 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ اسپنر  نے ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے کا پوسٹر جاری کردیا ہے۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بلال آصف نے گانا لکھا اور گایا بھی خود ہے، جب کہ گانے میں ایک نئی ماڈل کو لیا گیا ہے۔  پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے کھیلنے والے اسپنر بلال آصف کا کہنا ہے کہ گانے کو جلد ڈیجیٹل میڈیا کے فورم پر ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلال آصف پہلے بھی ڈریسنگ روم میں گنگنانے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔