برطانوی نژاد بہنوں کی ہلاکت؛ برطانوی سفارتخانے کا پنجاب پولیس سے رابطہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جنوری 2020
پولیس نے فرانزک رپورٹ آنے تک اہل خانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

پولیس نے فرانزک رپورٹ آنے تک اہل خانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

گجرات: برطانوی نژاد دو بہنوں کی پراسرار ہلاکت پر برطانوی سفارتخانے نے گجرات پولیس سے رابطہ کرلیا اور حقائق بتانے کا کہا ہے۔

ڈی ایس پی صدر حافظ سعید نے کہا ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے تک اہل خانہ کو بیرون ملک نہ جانے کا پابند کر دیا گیا ہے، معاملے کی سنگینی سے آگاہ ہیں اور غیر جانبدارانہ انکوائری ہو رہی ہے، 3 ہفتوں میں فرانزک رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آئیں گے۔

گجرات کے علاقے دولت نگر میں گزشتہ روز برطانوی نژاد 2 بہنیں پراسرار طور پر گھر کے باتھ روم میں مردہ پائی گئی تھیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی ہلاکت باتھ روم میں لگے گیزر سے گیس خارج ہونے سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: لندن سے پاکستان آنے والی برطانوی نژاد 2 بہنوں کی پراسرار ہلاکت

25 سالہ ماریہ طلاق یافتہ اور 17 سالہ نادیہ لندن میں زیر تعلیم تھی اور ان کے چھ بہن بھائی ہیں۔ ماریہ اور نادیہ سیلفیاں بنانے کی شوقین تھیں اور انہوں نے پاکستان آمد سے پہلے پریسٹن شہر سے سیلفیاں سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔

پاکستان آنے سے پہلے نادیہ نے 5 دسمبر کو برطانوی ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔