صوبائی مشیرتعلیم محمد خان لہڑی سےقلمدان واپس لے لیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جنوری 2020
محمد خان لہڑی کو ہٹانے کے بعد محکمہ تعلیم کا قلمدان وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس رہے گا۔ فوٹو:فائل

محمد خان لہڑی کو ہٹانے کے بعد محکمہ تعلیم کا قلمدان وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس رہے گا۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی سے وزیر اعلی بلوچستان نے قلمدان واپس لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی سے قلمدان واپس لے لیا ہے، مشیرِ تعلیم بلوچستان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ گزشتہ روز اجلاس میں کیا گیا تھا، محمد خان لہڑی کو ہٹانے کے بعد محکمہ تعلیم کا قلمدان وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔