عائزہ خان بہترین اداکارہ کی دوڑ میں شامل

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جنوری 2020
عائزہ خان نے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مہوش کا کردار بے حد خوبصورتی سے نبھایا ہے، فوٹو : فائل

عائزہ خان نے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مہوش کا کردار بے حد خوبصورتی سے نبھایا ہے، فوٹو : فائل

ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں سپر ڈپر پرفارمنس دکھانے والے خوبصورت اداکارہ عائزہ خان کو پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کے لیے بطور بہترین اداکارہ نامزد کیا گیا ہے۔ 

ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی دھوم پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اس ڈرامے کو بھر پور پذیرائی مل رہی ہے، ڈرامے کی کامیابی سے مصنف اور کاسٹ دونوں ہی کی شہرت دیکھتے ہی دیکھتے بلندیوں کو چھونے لگی ہے۔

یوں تو اس ڈرامے میں جس کردار کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ ’مہوش‘ ہے جو حد سے زیادہ چاہنے والے شوہر (دانش) یعنی ہمایوں سعید کیساتھ بے وفائی کرتے ہوئے کامیاب بزنس مین عدنان صدیقی سے پیار کی پینگیں بڑھاتی ہے۔

’’میرے پاس تم ہو‘‘ سینما گھروں میں بھی دھاک بٹھانے کے لیے تیار

بے وفا اور لالچی بیوی ہونے کی وجہ سے ’مہوش‘ کو ناظرین اور مداحوں نے خوب آڑے ہاتھوں بھی لیا لیکن دوسری جانب اس کردار کو بہترین طریقے سے نبھانے پر عائزہ خان کے خوب چرچے بھی ہوئے۔ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کردار پر تنقید ہو لیکن اداکار کو سراہا جائے۔


View this post on Instagram

Thankyou for the nomination @pisacompk

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کیساتھ ایک اہم خبر شیئر کی ہے کہ عالمی ادارے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کے لیے عائزہ خان کی بہترین اداکارہ کے طور پر نامزدگی کی گئی ہے۔ ایوارڈ کی تقریب 7 فروری کو دبئی میں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔