بچوں سے بدفعلی کی ویڈیوز بنا کر بیرون ممالک بھجوانے والے 2 ملزم گرفتار

نامہ نگار خصوصی  ہفتہ 18 جنوری 2020
ملزمان كے قبضے سے بڑی تعداد میں غیر اخلاقی وڈیوز بھی برآمد . فوٹو : فائل

ملزمان كے قبضے سے بڑی تعداد میں غیر اخلاقی وڈیوز بھی برآمد . فوٹو : فائل

 راولپنڈی: بچوں سے بدفعلی کی ویڈیوز بنا کر بیرون ممالک بھجوانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر كرائم ونگ نے بچوں سے بدفعلی کی ویڈیوز بنا کر بیرون ممالک بھجوانے والے دو ملزمان قیصر شہزاد اور عمر ضیارف کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان كم عمر بچوں  كو پتنگیں اور ڈوریں دینے کیلئے دھوكے سے بلاتے اور جبری ان کی ویڈیوز بنا لیتے تھے، ملزمان كے قبضہ سے بڑی تعداد میں بچوں كی بدفعلی کی ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

اسپیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے نے كم سن بچوں كی بدفعلی کی ویڈیوز بناكر بیرون ممالک بھجوانے كے اسكینڈل میں گرفتار دونوں ملزمان كا 5 دن كا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔