سونے کی قیمت میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 18 جنوری 2020
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1030 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 883 روپے پر مستحکم رہی ۔ (فوٹو: فائل)

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1030 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 883 روپے پر مستحکم رہی ۔ (فوٹو: فائل)

 کراچی: فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور172 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1557 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 89500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 76732 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1030 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 883 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔