2020  کا پہلا پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ

ویب ڈیسک / شاہدہ پروین  اتوار 19 جنوری 2020
قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ فوٹوفائل

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ فوٹوفائل

پشاور: سال 2020  کا  پہلا پولیو کیس لکی مروت سے رپورٹ ہوا ہے قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ یونین کونسل بخمل احمد زئی کے ایک سالہ بچے کے فضلے کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو 7 جنوری کو بھجوائے گئے تھے جن میں پولیو وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

متاثرہ بچے کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس نے روٹین ایمونائزیشن میں ایک ڈوز لی تھی اور خصوصی مہم میں3 ڈوزز لی تھیں جبکہ بچے کا تعلق انکاری خاندان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 136 رہی ہےجبکہ خیبر پختونخوا میں 2019 میں 92 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔