اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

ویب ڈیسک  اتوار 19 جنوری 2020
اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس سطح پر پہنچ گیا،رپورٹ فوٹوفائل

اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس سطح پر پہنچ گیا،رپورٹ فوٹوفائل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد عالمی جرائم کی شرح میں 4 فیصد کمی کے بعد لندن، پیرس اور سڈنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا۔

بین الاقوامی ادارے نمبیو کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری اور جرائم کی شرح میں4 فیصد کمی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا۔ یہ رپورٹ دنیا بھر کے 374 شہروں میں سروے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ گزشتہ برس وفاقی دارالحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی۔

گزشتہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 232 نمبر پر موجود تھا، تاہم اب 69 درجے بہتری کے بعد وفاقی دارالحکومت 301 پر پہنچ گیا۔ اسلام آباد نے کرائم کی شرح میں سڈنی، برلن، ماسکو، لندن، پیرس اورشنگھائی کوبھی مات دےدی ہے۔ دوسری جانب کراچی 22 درجے بہتری کے بعد فہرست میں 88 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔