ملالہ یوسف زئی نے ’’گلیمر ویمن آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ بھی جیت لیا

ویب ڈیسک  منگل 12 نومبر 2013
ملالہ کو یہ ایوارڈ خواتین کی تعلیم کے لئے ان کی قربانیوں اور کاوشوں کی بنا پر دیا گیا۔   فوٹو: فائل

ملالہ کو یہ ایوارڈ خواتین کی تعلیم کے لئے ان کی قربانیوں اور کاوشوں کی بنا پر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

نیو یارک: امریکا میں ملالہ یوسف زئی کو ’’گلیمر ویمن آف دا ایئر‘‘  کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ دینے کی رنگا رنگ تقریب امریکی ریاست نیو یارک میں سجائی گئی، گلیمر ویمن آف دا ایئر کا ایوارڈ ہر سال شوبز، سیاست، کھیلوں اور سماجی کاموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو دیا جاتا ہے تاہم اس بار یہ ایوارڈ ملالہ کو خواتین کی تعلیم کے لئے ان کی قربانیوں اور کاوشوں کی بنا پر دیا گیا۔

ایوارڈز کی تقریب میں مختلف نوعیت کے دیگر ایوارڈز بھی خواتین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے، لیڈی گاگا اور باربرا اسٹریسینڈ بھی ایوارڈ کی حقدار قرار دی گئیں جبکہ امریکا کے سینڈی اسکول میں فائرنگ کے وقت بچوں کو بچانے والی ٹیچر کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو اس سے قبل بھی کئی عالمی سطح کے ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے اور وہ امن کے نوبل ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔