بنگلا دیش سے کامیابی کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، مصباح الحق

میاں اصغر سلیمی  اتوار 19 جنوری 2020
پاکستان یا بنگلا دیش میں سے کسی بھی ٹیم کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا، چیف کوچ۔ فوٹو : فائل

پاکستان یا بنگلا دیش میں سے کسی بھی ٹیم کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا، چیف کوچ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: چیف کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش سے کامیابی کے لیے گرین شرٹس کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

لاہور میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگال ٹائیگرز لیگ کھیل کر آرہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پلیئرز فارم میں ہوں گے، سیریز کے دوران پاکستان یا بنگلا دیش میں سے کسی بھی ٹیم کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے اچھے مقابلے ہوں گے جب کہ مہمان سائیڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لیے گرین شرٹس کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

ایک سوال پر چیف کوچ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے بھر پور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کو بھی پریکٹس کے بعد ٹارگٹ میچز کھلائے گئے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کے ساتھ تینوں شعبوں میں مہارت کا جائزہ لیا گیا۔

چیف کوچ نے واضح کیا کہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف فتح کو یقینی بنانے کے لئے قومی کرکٹرز کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔