وزیراعظم عمران خان ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی 5 عالمی شخصیات میں شامل

ویب ڈیسک  پير 20 جنوری 2020
ٹائم میگزین نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر عمران خان کی تصویر سرورق پر شائع کردی

ٹائم میگزین نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر عمران خان کی تصویر سرورق پر شائع کردی

وزیر اعظم عمران خان کو معروف جریدے ٹائم نے ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کردیا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعظم عمران خان کی عالمی سطح پر پزیرائی ہورہی ہے۔ ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کرتے ہوئے ان کی تصویر سرورق پر چھاپی ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سے عالمی جریدے نے عمران خان کیساتھ جرمن چانسلر اینگلا مرکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر بھی شائع کیں۔

وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔