ورلڈکپ کیلیے جونیئر اور سینئرز پر مشتمل متوازن اسکواڈ منتخب کیا گیا، بسمعہ معروف

ویب ڈیسک / میاں اصغر سلیمی  پير 20 جنوری 2020
ورلڈ کپ کے دوران  بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، کپتان قومی ویمن ٹیم

ورلڈ کپ کے دوران  بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، کپتان قومی ویمن ٹیم

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے جونیئر اور سینئرز پر مشتمل متوازن اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں چیف سلیکٹر عروج ممتاز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، بلاشبہ ثنا میر تجربہ کار پلیئرز ہیں، تاہم منتخب اسکواڈ میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ورلڈ کپ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایک سوال پر بسمعہ معروف نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہیں، مثبت ذہن کے ساتھ ورلڈ کپ میں شریک ہوں گے اور عالمی کپ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

قومی کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ سمیت اپنے پول میں شامل ٹیموں کو بھی ہرا چکے ہیں، ورلڈ کپ کے دوران بھی ان ٹیموں کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں گے، ورلڈکپ میں شریک ہر ٹیم جیت کے لیے  جائے گی ہم بھی ورلڈ کپ میں جیت کا عزم لیے آسٹریلیا جائیں گے اور میگا ایونٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔