- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کے ناموں پر اتفاق
اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔
الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکر آفس میں مذاکرات ہوئے۔ اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 افراد ناصر کھوسہ،اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام پیش کیے جبکہ حکومت نے جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کے نام پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر کو خط، چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نئے نام تجویز
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کے نام فائنل ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنرکے لئے حکومت کے تجویز کردہ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
بلوچستان اور سندھ سے کمیشن کے ارکان کے لئے اپوزیشن کے تجویز کردہ نام طے ہوگئے ہیں۔ ممبر سندھ کے لیے نثار درانی اور ممبر بلوچستان کے لیے شاہ محمد جتوئی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد پارلیمانی کمیٹی کل اعلان کریگی۔ اپوزیشن نے کہا ہے کہ کل ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی اور فیصلے کا اعلان پارلیمانی کمیٹی میں کیا جائیگا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آج ہم نے 95 فیصد پیشرفت کر لی، اب چیف الیکشن کمشنر کے لئے 6 نام زیر غور ہیں، امید ہے کل ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔
قبل ازیں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر ناصر کھوسہ،اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام تجویز کردیے۔ شہباز شریف نے خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے جلد اتفاق رائے پیدا کیا جائے تاکہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نئے نام تجویز کردیے ہیں جن میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔